کلمتی
| کلمتی (کلمتی گبول) | |
|---|---|
| گنجان آبادی والے علاقے | |
| زبانیں | |
| بلوچی، سندھی | |
| مذہب | |
| اسلام | |
| متعلقہ نسلی گروہ | |
| گبول، رند |
کلمتی بلوچستان کے کیچ و مکران کے علاقے سے تعلق رکھنے والے گبول قبیلے کا ایک حصہ ہے، جو کلمت کے مقام پر آباد ہو کر کلمتی گبول کے نام سے مشہور ہوا۔
تعارف اور نسلی پس منظر
[ترمیم]کلمتی ایک بلوچ قبیلہ ہے جو تاریخی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس قبیلے کی نسلی اصلیت کے بارے میں مختلف آراء ملتی ہیں۔ معروف محقق ایم ایل ڈیمز (Longworth Dames) کے نزدیک کلمتی نسلاً بلوچ نہیں بلکہ انھوں نے بعد میں یہ شناخت اختیار کی۔ سندھ کے قدیم قبائل اور خاندانوں کے ریکارڈ میں انھیں "کرمتی" (Karmati) کے نام سے بھی پکارا گیا ہے۔[1]
تاریخی مقام اور جنگیں
[ترمیم]ماضی میں کلمتی قبیلہ بہت طاقتور ہوا کرتا تھا۔ تاریخ میں ان کا خاص ذکر مری (Marri) بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زبردست لڑائیوں کے حوالے سے ملتا ہے۔
جغرافیائی مسکن اور وجہ تسمیہ
[ترمیم]اس قبیلے کا نام مکران (بلوچستان) کے ایک ساحلی مقام "کلمت" (یا خلمت) سے منسوب ہے، جو ان کا اصل وطن رہا ہے۔ موجودہ دور میں یہ قبیلہ مکران کے علاقے پسنی اور صوبہ سندھ کے مختلف حصوں میں آباد ہے۔ سندھ میں یہ لوگ رند بلوچوں کے ساتھ حلیف کے طور پر بھی پائے جاتے ہیں۔[1]