• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی حصہ، مقررین

لاہور (نمائندہ خصوصی)علماء نے ہردور میں دین اسلام اور وطن کی چوکیداری کی ہے اور آئندہ بھی یہ فریضہ ادا کرتے رہیں گے ،عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے ،جے یو آئی اسلام کے نفاذ اور وطن کے دفاع کے لیئے ہر قت تیار ہے ان خیالات جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،جامعہ اشرفیہ کےاستادالحدیث امفتی احمدعلی، معروف خطباء قاضی شفیق الرحمان۔مولاناکفیل خان، مفتی محمود میاں اوردیگر نے جامع مسجد تلوار والی نیوانار کلی میں تحفظ ختم نبوت کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس سے صاحبزادہ قاری احمد میاں،حافظ ابوبکر مدنی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدامجد خان ، مفتی احمد علی۔مولانا قاضی شفیق الرحمان۔مفتی احمد میاں اور دیگرنے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا۔
لاہور سے مزید