• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13، 14 مارچ 2027 کو ہوگی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت لاہور میں محفوظ بسنت کے انعقاد اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق 12، 13 اور 14 مارچ 2027کو لاہور میں محفوظ بسنت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شہر میں کسی بھی غیر محفوظ اور ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسی تمام چھتیں جہاں شہری بسنت منانے کا ارادہ رکھتے ہیں ان تمام چھتوں پر 31 دسمبر 2026 تک کم از کم ساڑھے 3 فٹ بلند مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی کہ شہر میں تمام چھتوں کا معائنہ کروائیں اور غیر تسلی بخش رپورٹ والی چھت پر بسنت منانے پر پابندی عائد کریں۔
لاہور سے مزید